نیشنل پارٹی میں بڑی تعداد میں عوام کی شمولیت پارٹی رہنمائوں پر اعتماد کا اظہار ہے ،ومیئر خضدار میر عبدالرحیم کرد

اتوار 19 مارچ 2017 18:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء ومیئر خضدار میر عبدالرحیم کردونیشنل پارٹی خضدار کے صدر ئیس بشیراحمد مینگل نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی میں بڑی تعداد میں عوام کی شمولیت پارٹی رہنمائوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔اور انشاء اللہ مذید بھی لوگ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیا رکرلیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا غفور آباد سے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

جن میں بشیراحمد جنگی خان دھنی بخش خدابخش امتیاز علی محمد بچل نصراللہ سائیں رکھیہ احمد علی گل محمد محمد خان عبدالجبار فیض محمد حضور بخش باجوئی احمد خان امداد علی غلام حسین عبدالرحمن الٰہی بخش محمد قاسم کریم اللہ محبوب علی علی محمد حضور بخش نظیر احمد ولی محمد امان اللہ عبیداللہ الہی بخش ممتاز علی محمد بخش محمد عالم دھنی بخش دین محمد سعیداحمد عبدالرحیم عبدالکریم عبدالحمید شبیراحمد محمد بخش دوداخان عید محمد خالدحسین محمد رمضان علی بخش محمد مٹھل جلیل احمد محمد مرداد شبیراحمد شبیراحمد رشید احمد عنایت اللہ یار محمد قادر بخش میر مختیار میر عطاء اللہ نوراحمد ضمیر حسین فقیرمحمد ہوت محمد الف الدین آفتاب عالم ممتاز علی شفیق علی عبدالحی عبدالواحد محمد ایوب عبدالستار حبیب اللہ حاجی محمد عبدالغفار عبدالوحیدغلام حسین غلام مصطفی علی اصغر غلام نبی محمد صدیق عبدالرحمن عبدالخالق عبدالوحید عبدالغفور عبدالفتا ح ثناء اللہ ودیگر نے شمولیت اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نیشنل پارٹی خضدا رکے صدر رئیس بشیراحمد مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نئے شامل ہونے والے دوستوں کو نیشنل پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔نے شامل ہونے والے افراد سے پارٹی مذید مضبوط ہوگی ۔ ہم یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے خضدار کے لئے کام کیا او رخضدار کی سڑکوں کو کشادہ کیا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ۔

تقریب سے ناصر کمال میر عبدالوہاب غلامانی منیراحمد بلوچ و دیگرنے کہاکہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں آئے روز اضافہ ہوتاجارہاہے اور لوگ جوق درجوق نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ جوکہ نیشنل پارٹی پر اعتماد کا اظہار او رپارٹی سے عوام کی محبت و لگن کا نتیجہ ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہیگا ۔۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں