سی پیک کی وجہ سے خضدار کو مرکزیت حاصل ہوگئی ہے، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ محمد زئی

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:04

خضدار۔18مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ محمد زئی نے کہا ہے کہ انجمن تاجران خضدار میں تجارت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدمات کررہی ہے کسی بھی شہر میں تجارت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ تجارت ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ خضدار میں تجارت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاجر برداری کو بہتر تجارتی ماحول کی فراہمی انجمن تاجران کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خضدار میں مثالی امن قائم ہونے کے بعد خضدار کا کاروبار ترقی پذیر ہے پاک چائنا اقتصادی راہداری کی وجہ سے خضدار کو مرکزیت حاصل ہوگئی ہے۔ اس مرکزیت کی وجہ سے قریبی اضلاع و دیگر صوبوں سے تاجروں کی دلچسپی بڑ ھتی جارہی ہے۔ توقع ہے کہ مستقبل قریب میں خضدار اپنی تجارتی سر گرمیوں کی وجہ سے نہ صرف صوبہ بلوچستان کا بلکہ پورے ملک میں ایک اہم کارو باری مرکز بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں