انجمن تاجران خضدار میں تجارت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدمات کررہی ہے ،کسی بھی شہر میں تجارت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے تجارت ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے ریڑ ھ کی ہڈہی کی حیثیت رکھتی ہے، حافظ حمید اللہ محمد زئی

ہفتہ 18 مارچ 2017 20:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ محمد زئی نے کہا ہے انجمن تاجران خضدار میں تجارت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدمات کررہی ہے کسی بھی شہر میں تجارت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے تجارت ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے ریڑ ھ کی ہڈہی کی حیثت رکھتی ہے خضدار میں تجارت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جارہے ہیں تاجر برداری کو بہتر تجارتی ماحولی کی فراہمی انجمن تاجران کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ خضدار میں مثالی امن قائم ہونے کے بعد خضدار کا کاروبار ترقی پذیر ہے پاک چائنا اقتصادی راہداری کی وجہ سے خضدار کو مرکزیت حاصل ہوگئی ہے اس مرکزیت کی وجہ سے قریبی اضلاع و دیگر صوبوں سے تاجروں کی دلچسپی بڑ ہتا جارہا ہے توقع ہے کہ مسقتبل قریب میں خضدار اپنی تجارتی سر گرمیوں کی وجہ سے نہ کہ صرف صوبہ بلوچستان کا بلکہ پورے ملک میں ایک اہم کارو باری مرکز بن جائیگا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں