کمشنر قلات کی زیر صدارت ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس

عوام کا پیسہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ہی استعمال کیا جانا چاہیے ،کسی قسم کی کوتاہی بدعنوانی اور غیر معیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائیگا، محمد ہاشم غلزئی

ہفتہ 18 مارچ 2017 18:03

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء)کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی زیر صدارت ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کمشنر کانفرنس روم خضدار میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈ پٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید محمد قاسم شاہ چیئرمین میونسپل کمیٹی نال میرخالد بزنجو چئرمین میونسپل کمیٹی قلات آغا فضل الرحمان شاہ چئرمین میونسپل کمیٹی سوراب حاجی مولا بخش چئرمین میونسپل کمیٹی خالق آباد میر ممتاز احمد لانگو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی لطف الرحمان اے سی پی ڈاکٹر خدائے رحیم رودینی چیف آفیسر سوراب عبدلخالق شاہوانی لوکل گورنمنٹ آفیسر محمد ابراھیم چیف آفیسر قلات علی محمد زہری ایس ڈی او پی ایچ ای زہری شیر محمد سپرنڈنٹ کمشنر قلات ڈویژن حاجی بشیر احمد مینگل اسسٹنٹ انجینئر عبدالواحدبلوچ لوکل گورنمنٹ آفیسر سوراب منظور احمد ودیگر بلدیاتی نمائندوں و چیف آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں خالق آباد سوراب قلات اور نال میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کے رفتار کا جائزہ لیا گیا اور مختلف بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی لوکل گورنمنٹ بجٹ کی باقاعدہ منظوری دی گئی اس کے علاوہ مختلف بلدیاتی اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے اور مزید آسامیوں کیلئے سفارشات بھی مرتب کی گئی قبل ازیں ڈویشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن وسیکرٹری ڈی سی سی سید محمد قاسم شاہ نے جاری ترقیاتی کاموں صفائی کی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی اور دیگر درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نیبلدیاتی نمائندوں اور آفیسران پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں مالی ڈسپلن پر سختی سے کار بند رہے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور اسے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ہی استعمال کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے کوتاہی بدعنوانی اور غیر معیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور ذمہ داراسکیموں کا مسلسل اپنی نگرانی میں مکمل کرائے انہوں نے کہا کہ تمام اسکیموں کی کام کی رفتار سے انہیں باقاعدہ آگاہ کیا جاتا رہے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ وہ خود بھی وقتافوقتااچانک کسی بھی اسکیم کا جائزہ لینے کے لئے علاقے کا دورہ کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بہت بڑی ذمہ داری یہ بھی بنتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دے اس مقصد کے لئے انکے خطیر رقم سے مشینری پہلے ہی موجود ہے اب صفائی کے عملے کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے ان سے بھر پور کام لیا جائے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں