کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی زیر صدارت ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

بلدیاتی نمائندے اور آفیسران ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں مالی ڈسپلن پر سختی سے کار بند رہیں،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:01

خضدار۔18مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی زیر صدارت ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کمشنر کانفرنس روم خضدار میں منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈ پٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ ،ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید محمد قاسم شاہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی نال میرخالد بزنجو ،چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات آغا فضل الرحمان شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سوراب حاجی مولا بخش ، چیئرمین میونسپل کمیٹی خالق آباد میر ممتاز احمد لانگو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی لطف الرحمان، اے سی پی ڈاکٹر خدائے رحیم رودینی، چیف آفیسر سوراب عبدلخالق شاہوانی، لوکل گورنمنٹ آفیسر محمد ابراھیم ،چیف آفیسر قلات علی محمد زہری، ایس ڈی او پی ایچ ای زہری شیر محمد ،سپرنڈنٹ کمشنر قلات ڈویژن حاجی بشیر احمد مینگل ، اسسٹنٹ انجینئر عبدالواحدبلوچ ، لوکل گورنمنٹ آفیسر سوراب منظور احمد ، ودیگر بلدیاتی نمائندوں و چیف آفیسران نے شرکت کی ،اجلاس میں خالق آباد سوراب قلات اور نال میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کے رفتار کا جائزہ لیا گیا اور مختلف بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی لوکل گورنمنٹ بجٹ کی باقاعدہ منظوری دی گئی اس کے علاوہ مختلف بلدیاتی اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے اور مزید آسامیوں کے لئے سفارشات بھی مرتب کی گئی قبل ازیں ڈویشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن وسیکرٹری ڈی سی سی سید محمد قاسم شاہ نے جاری ترقیاتی کاموں صفائی کی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی اور دیگر درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے بلدیاتی نمائندوں اور آفیسران پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں مالی ڈسپلن پر سختی سے کار بند رہے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور اسے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ہی استعمال کیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے کوتاہی بدعنوانی اور غیر معیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور ذمہ دار ان ترقیاتی اسکیموں کو اپنی مسلسل نگرانی میں مکمل کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں