انسداد پولیو قوم کیلئے ناگزیر بن چکی ،خاتمہ کیلئے تمام طبقات کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ، کمشنر قلات

جمعہ 17 مارچ 2017 19:38

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ انسداد پولیو قوم کے لئے ناگزیر بن چکی ہے ۔ پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام طبقات کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسدپولیو قلات ڈویژن کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو قلات ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی منعقدہوا جلاس میں ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ وزیر اعظم سیکٹریٹ پولیو سیل کا نمائندہ ڈاکٹر شفیع دانش ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر نصرت ڈاکٹر محمد عمر مینگل ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد انور ریکی ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر محمد اسلم ڈاکٹر عبدالواحد ڈاکٹر شیر احمد ساتکزئی ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر غلام فاروق ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خضدار محمد شریف ڈی ایچ او آواران ڈاکٹر نور بخش ڈاکٹر منیر احمد ڈاکٹر عبدالسلام ، اے سی پی ڈاکٹر خدائے رحیم رودینی و دیگر بھی موجود تھے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والے آفیسران اور عملے کو تعریفی اسناد اور نقد انعام بھی دیں گے ضلع خضدار میں سہ روزہ پولیو مہم ایم او پی وی 2 کا آغاز20تا23 مارچ تک جاری رہے گا اس دوران ایک لاکھ چالیس ہزار سات سو دو بچوں کو ایم او پی وی 2 پولیو کے قطرے پلوائیں جائیں گے جس کے لئے 390موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچو ں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے کمشنر قلات ڈویژ ن نے کہا کہ اس قومی مہم میں علماء کرام سیاسی وسماجی تنظیمیں بلدیاتی نمائندے قبائلی عمائدین این جی اوز الیکٹرانک پرنٹ میڈیا وابستہ صحافی برادی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کمشنرقلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی 20مارچ کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں بچوں کو پولیوکے قطرے پلواکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں