خضدار : تعلیم دوستی اسکول کی بچیوں اور اساتذہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنا لی

جمعرات 16 مارچ 2017 22:31

خضدار۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) ڈی او ای فیمیل مس رخسانہ کریم نے کہاہے کہ خضدار میں داخلہ مہم کے سلسلے میں تمام طبقات مل کر کردارادا کررہے ہیں ۔گزشتہ روز خضدار میں اسکول کی بچیوں اور اساتذہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ اپنے معاشرے سے ناخواندگی کا خاتمہ کرکے ہی سکون محسوس کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے گزشتہ روز داخلہ مہم ریلی اور سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ہر بچہ اسکول میں اس مقصد کو اپنا کر تمام بچوں کو اسکول کی راہ دکھائی جائے گی ۔ خضدار میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا اور سیمینار منعقد ہو ا۔جس میں شہر بھر کے تمام طبقات نے شرکت کی ۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم ہی کسی قوم کی رونق کاجذبہ اور جلال کی عکاسی ہوتی ہے ہمیں تعلیم کو عام کرنے کے لئے خلوص دل سے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ یہ پیغام ان تمام والدین تک جانا چاہیے جو اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دے پارہے ہیں وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروا کر ان کے مستقبل کو بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں