جے یوآئی کے سو سالہ یوم تاسیس کے سلسلے میں کانفرنس اگلے ماہ منعقد ہو گی ،جنرل سیکریٹری ملک سکندر ایڈوکیٹ

جمعرات 16 مارچ 2017 22:31

خضدار۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء)جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے جنرل سیکریٹری ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ جے یوآئی اگلے ماہ بڑی کانفرنس منعقد کرنے جارہی ہے ۔ سو سالہ تاریخ مکمل کرنے پر جے یوآئی کی خدمات وتاسیس کے سلسلے میں کانفرنس میں پچاس ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے ۔ پورے ملک و بیرونی ممالک سے 40لاکھ سے زائد فرزندان اسلام اس کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

کانفرنس کے انتظامات کے لئے جے یوآئی بلوچستان کے کارکنان و رہنمائوں نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو خضدا رپریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جے یوآئی بلوچستان کے جنرل سیکریٹر ی ملک سکند ایڈوکیٹ نے کہاکہ دیگر صوبوں کی طرح جے یوآئی بلوچستان کے کارکن اس کانفرنس کو کابیاب بنانے کے لئے بے حد جوش و جذبہ دکھا رہے ہیں اور سب سے بڑھ کر انہوںنے اپنی خدمات کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے پیش کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ کا دورہ کیا تھا جس میں جے یوآئی کے صاحب استعداد رہنما او ر ورکرز نے اپنی جانب سے تعاون اور خدمات پیش کیں۔ پشاور کانفرنس پاکستان کو ایک تاریخ فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی بلوچستان نے پشاور میں ہونے والی کانفرنس کے لئے تیاریاں مکمل کردی ہیں اور لاکھوں کارکنان بلوچستان سے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں