خضدار ‘ ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

بدھ 15 مارچ 2017 23:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر میں امن وامان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کافیصلہ کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے سیکورٹی اداروں کی خضدار میں امن وامان کے لئے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سیکورٹی اداروں نے دن رات ایک کرکے خضدار کے امن و امان کے لئے خدمات سر انجام دی ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورسز کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ مشترکہ ناکہ لگا کر چیکنگ اورہوٹلوں پر کسی بھی وقت چھاپہ ماری گی۔ ہوٹل مالکان بغیر تصدیق کے کسی بھی مسافر کو رہاہش نہ دیں اورشہر کے داخلی راستوں سے بغیر شاخت کے کسی بھی شخص کی خضدار میں داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

عوام فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ ڈبل سواری،کالے شیشے،اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی کی جائیگی۔

خضدار میں سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا گیا۔ دو دن کے اندر کنٹرول روم اپنے کام شروع کرئے گا اجلاس میں سیکورٹی فورسز کے سربراہاں موجود تھے اجلاس میں 23 مارچ کو شایان شان طریقے سے منانے اور فل پروف سیکورٹی کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ دیگر اضلاع کی نسبت ضلع خضدار میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے سماج دشمن عناصرکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا قانون سے بالاتر کوئی نہیں، شاہراہوں پر پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

خضدار ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جسکی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے تمام علاقائی افسران کو ہدایت کہ وہ عدالتوں سے مفرور ملزمان کی گرفتاریوں میں مزید تیزی لائیں تاکہ انہیں ان کے کیئے کی سزا قانون کے مطابق ملے اور مظلوموں کی داد رسی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی اور ضلعی انتظامیہ نے یوم پاکستان 23 مارچ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں