بلوچستان حکومت کا غریب و بے سہارا چارافراد کو ملازمتیں دینا قابل تحسین اور خوش آئند ہے‘ مسلم لیگ (ن)تحصیل زہری

بدھ 15 مارچ 2017 12:47

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) تحصیل زہری کے رہنمائوں عبداللہ آزاد میر تاج محمد زہری منظوراحمد زہری میر سعیداحمد زرکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایس اینڈ جی ڈی اے ملازمتوں میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا اور غریب بے سہارا و لاچار افراد کو ملازمتیں دینا قابل تحسین اور خو ش آئندہ ہے ۔

(جاری ہے)

یقینا موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے روز اوّل سے کام کررہی ہے اور اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نوا ب ثناء اللہ خان زہری نے عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے جس طرح کردار ادا کرتے رہے ہیں اب بھی وہ اسی طرح اپنے منصب کی لاج رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کا عملی نمونہ پیش کررہے ہیں ہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور ان کی ٹیم کا مشکور ہیں کہ انہوںنے بے روزگار افراد کو منصفانہ اندازمیں ملازمتیں فراہم کرکے احسن کام سرانجام دیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی غریب بے روزگاروں پر حکومت دست شفقت رکھے گی ۔ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ان خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں