بغیر کسی وجہ و مشاورت کے اقدامات اٹھانا ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے ،میونسپل کارپوریشن کے ممبر عبدالصمد کرد

بدھ 15 مارچ 2017 12:47

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) بی این پی (عوامی) خضدار کے رہنماء و میونسپل کارپوریشن کے ممبر عبدالصمد کردنے کہاہے کہ خضدارمیں میونسپل کارپوریشن کے قریب واقعہ شہریوں کی دکانوں کو بغیر کسی وجہ کے میونسپل کارپوریشن کا عملہ ڈھارہاہے ۔ جس میں ایک انجینئر ملوث ہے ۔ یہ دکانیں اوران کی اراضی کئی دھائیوں سے ہمارے ہیں ۔

اس سے قبل انہوںنے ہماری دکانوں کی دیواریں گرادئے اور اب دکانوں کو گرایا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

بلاوجہ ایسا اقدام اٹھانا سمجھ سے بالا تر ہے انہوںنے کہاکہ ہم خود میونسپل کارپوریشن کے ممبر ہیں اور بغیر کسی وجہ و مشاورت کے ایسے اقدام اٹھانا ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے اس سلسلے میں ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس رویہ سے باز آجائیں ورنہ ہم مجبور ہو کر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔ ہم اپنی ملکیت والی دکانوں سے کسی بھی طرح دستربردار نہیں ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کے قریب کھڑی دکانوں کو فوری طور پران کی جگہ بنا کر ہمیں دیا جائے ۔۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں