خضدار میں داخلہ مہم کے سلسلے میں تمام طبقات مل کر کردارادا کررہے ہیں‘ڈی ای اومس رخسانہ کریم خضدار

بدھ 15 مارچ 2017 12:47

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء)ڈی او ای فیمیل مس رخسانہ کریم نے کہاہے کہ خضدار میں داخلہ مہم کے سلسلے میں تمام طبقات مل کر کردارادا کررہے ہیں ۔گزشتہ روز خضدار میں اسکول کی بچیوں اور اساتذہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ اپنے معاشرے سے ناخواندگی کا خاتمہ کرکے ہی سکون محسوس کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار نہوںنے گزشتہ روز داخلہ مہم ریلی اور سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہر بچہ اسکول میں اس مقصد کو اپنا کر تمام بچوں کو اسکول کی راہ دکھائی جائیگی ۔

خضدار میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا اور سیمینار منعقد ہو ا۔جس میں شہر بھر کے تمام طبقات نے شرکت کی ۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم ہی کسی قوم کی رونق جذبہ اور جلال کی عکاسی ہوتی ہے ہمیں تعلیم کو عام کرنے کے لئے خلوص دل سے ملکر اقدامات کرنے ہونگے تاکہ یہ پیغام ان تمام والدین تک جانا چاہئے جو کہ اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دے پارہے ہیں وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروا کر ان کے مستقبل کو بہتر بنائیں درین اثناء ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل رخسانہ کریم نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ درسی کتابوں کی تقسیم کا آغاز 10مارچ سے ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام گرلز اسکولز پرائمری مڈل اسکولز مطلع کیا جتا ہے کہ اپنے متعلقہ شعبے سی اپنی کتابیں موصول کریں اساتذہ بچیوں کی پڑھانے پر خصوصی توجہ دیں اور اپنی حاضری یقینی بنائیں

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں