انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار سی پیک روٹ کے سنگم پر واقع ہے‘ سی پیک سے بلوچستان میں ترقیاتی انقلاب آ رہا ہے‘ انجینئر محمد امین

اتوار 12 مارچ 2017 21:10

خضدار۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین نے کہا ہے کہ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار سی پیک روٹ کے سنگم پر واقع ہے سی پیک کے حوالے سے بلوچستان میں جو ترقیاتی انقلاب آ رہی ہیں ہم یونیورسٹی میں اسی تناظر میں پروفیسران کو اسکالر شپ بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لئے بجوا رہے ہیں تھا کہ یہ واپس آکر طلباء کو جدید ٹیکنالوجی کے علم سے آراستہ کریں اور بہترین انجینئروں کی تخلیق کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک خوشحالی کا راستہ ہے اور اہم پراجیکٹ کو درپیش ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار اہم مرکز و محور تعلیمی درسگاہ ثابت ہو رہی ہیں‘ خضدار یونیورسٹی میں معیار تعلیم کو بلند کرنے اور منصوبوں کی تشکیل کے لئے ہم نے اپنی توانائیاں صرف کرتے رہے ہیں اور گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی صوبائی و وفاقی حکومت کی مدد سے کافی اہم مرحلے ہم نے طے کرلئے ہیں اور یہ تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مختصر مدت میں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ایک اہم مقام تک رسائی حاصل کرچکی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اسکالر شپ میں متعدد اساتذہ کرام کو پی ایچ ڈی کرنے کے لئے بیرون ملک بھجوا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں