انصاف کی حصول کے لیئے عوام تحریک انصاف کے ساتھ دیں ،کئی دہائیوں سے خضدار سے منتخب ہوانے والے اراکین نے خضدار کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ‘آج بھی لوگ زندگی کی بنیادی ضرورتوں کو ترس رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف ضلع خضدار کے صدر رئیس عبدالرحمن کرد کا جلسہ سے خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 21:02

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع خضدار کے صدر رئیس عبدالرحمن کرد نے کہا ہے کہ انصاف کی حصول کے لیئے عوام تحریک انصاف کے ساتھ دیں ،کئی دہائیوں سے خضدار سے منتخب ہوانے والے اراکین نے خضدار کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا آج بھی لوگ زندگی کی بنیادی ضرورتوں کو ترس رہے ہیں عوام انہیں بار بارآزمانے کے بجائے ایک ایسی جماعت کے ساتھ منسلک ہو جائیں جہاں خوشحالی اور ترقی کا عملی ایجنڈہ موجود ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں سنی عوامی سے درجنوں افراد کی شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں افراد مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جلسہ سے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر حافظ غلام نبی ،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن ،رابطہ سیکرٹری سیف اللہ گنگو اور دیگر نے بھی خطاب کیا جلسہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی صرف تحریک انصاف ہی لا سکتی ہے کیونکہ تحریک انصاف کے پاس تبدیلی لانے اور عوام کو خوشحالی دینے کے لئے واضح پروگرام موجود ہے تبدیلی کا آغاز خیر پختون خواہسے ہوئی ہے اور اس کی روشنیاں خضدار پہنچنا شروع ہو گئے ہیںعوام کی اتنی بڑی تعداد کی شمولیت اس بات کی غماز ی کرتی ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان ہی ان کا حقیقی قائد ہیں خضدار کے عوام ہمیشہ جنہیں ووٹ دیتے آ رہے ہیں انہوں نے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا آج بھی خضدار کے لوگ تمام سہولتوں سے محروم ہیں ،نہ تعلیم کی سہولیات میسر ہیں نہ ہی صحت کے سہولیات ،بے روزگاری عام ہیں ان تمام کے زمہ دار منتخب نمائندے ہیں عوام آزمائے ہوئے لوگوں اور آزمائی ہوئی پارٹیوں کو ہز گز دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کریں بلکہ تحریک انصاف کو اپنی خدمت کو موقع دیں انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف عوام میں خوشحالی لائے گی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں