جمعیت علماء اسلام خضدار کے امیر مولانا قمر الدین کی زیر صدات جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس شوری ٰ کا اہم اجلاس

اتوار 12 مارچ 2017 21:02

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین کی صدات میں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس شوری ٰ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے نائب امیر مولانا عبد الکبیر مینگل ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے سیکرٹری اطلاعات مولانا بشیر احمد عثمانی ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس عاملہ کے اراکین مولانا عبد الصبور مینگل ، مولانا عبد الغفار بزنجو ، مولانا حافظ محمد یحی ٰ قاری عبد الرحمن کرخی و مجلس شوری ٰ کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے یوم تاسیس کی اجتماع کے حوالے سے ضلع خضدار کے ذیلی جماعتوں کا رپورٹ پیش کیا گیا جس کے مطابق پشاور میں منعقد ہونے والے عالمی اجتماع میں شرکت کے لئے خضدار کے ہزاروں افراد نے اپنے ناموں کا اندراج کیا ہے اس سلسلے میں سینکڑوں گاڑیاں کرایہ پر حاصل کی گئی ہیں توقع ہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کی قیادت میں ایک بہت بڑا قافلہ چار اکتوبر کو خضدار سے پشاور روانہ ہوگا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والے اجتما ع کے لئے تشہیری مہم جلد شرع کیا جائیگا اس سلسلے میں پورے ضلع خضدار میں وال چاکنگ ہوگی پوسٹرز اور پینا فلیکس اہم عوامی مقامات پر آویزان کئے جائیں گے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جمعہ کے اجتماعات میں اس اجتماع کی اہمیت کے بارے خطباء خصوصی مہم چلا کر اس اجتماع کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو بتائیں گے اور ترغیب دیں گے جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس شوری ٰ کے اجلاس میں متعدد قرار دادیں پیش ہوئیں ایک قرار داد میں سوشل میڈیا میں پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں توہین آمیز جملوں کے اشاعت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا کے لئے اخلاقی دائرہ متعین کرکے ایسے افراد کے پتہ چلا یا جا ئے جو کروڑوں مسلمانوں کے دل آزاری کا سبب بنتے ہیں اور حکومت کی ذمہ دار ی ہے کہ ایسے لوگوں کو گرفتار کرکے ان کو کڑی سزائیں دے اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد میں میونسپل کارپوریشن خضدار کے لئے مختص 34 کروڑ روپیہ کو ضلع خضدار کے مختلف تحصیلوں میں منتقلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ رقم خضدار شہر کی خو بصورتی و شہری ضروریات کے لئے مختص تھا اس رقم کی منتقلی ایک بد دیانتی ہے جمعیت علماء اسلام اس کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ طے شدہ منصوبہ کی تحت یہ رقم خضدار شہر پر صرف کیا جائے بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام شہر کے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کریگا اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر ضلع خضدار کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی ناسور ایک خطرناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے دہشت گردی کے خلاف ہونے والے جنگ پر اربوں روپیہ خرچ کئے جا چکے ہیں ضرب عضب کے بعد رد الفساد شروع کیا جاچکا ہے لیکن اس کے باوجود دہشت گرد کیوں ختم نہیں کئے جا سکتے ہیں کیا دہشت گرد ہمارے فورس سے زیادہ طاقت ور ہیں اس بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائے حکومت قومی اسمبلی میں اس بارے میں اپنا موقف پیش کرے مولانا قمر الدین نے کہا کہ اگر دہشت گرد روپوش ہیں نظر نہیں آتے ہیں تو دوسری جانب ایک اور دہشت گردی کا ارتکاب کیا جارہا ہے پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک سر گرم گروہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں توہین آمیز باتیں چھاپ رہا ہے وہ آج کے جدید دور میںتو چھپ نہیں سکتا حکومت اس بارے میں کیوں غفلت کا مظاہرہ کررہا ہے اگر ایسے افراد کا تدارک نہیں کیا گیا تو ملک میں خانہ جنگی پیدا ہوسکتا ہے جس کا روکنا حکومت کے لئے مشکل ہوگا ملک کی سلامتی کے لئے ضروری کے ایسے سازشوں کو جلد بے نقاب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں