محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خضدار میں ریلی کا اہتمام

جمعرات 9 مارچ 2017 23:42

خضدار۔09مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے’’ تعلیم ہر بچے کا حق اور معیاری تعلیم بنیادی ضرورت‘ سال نو کے دوران ہر بچہ اسکول میں‘‘ کے عنوان سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل االرحمان بلوچ نے کی۔ ریلی کا مقصد عوام ا لناس میں تعلیم کی اہمیت و افادیت کا اجاگر کرنا اور ہر بچے کو اسکول میں داخل کرانا تھا۔

ریلی میں محکمہ تعلیم کے ڈویژنل و ضلعی حکام وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ شہر کے نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات مرد و خواتین اسا تذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول خضدار میں ’’ہر بچے کے ہا تھ میں قلم دوات اور تختی کے‘‘ عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بقاء حصول علم میں ہے ،بلوچستان میں شرح تعلیم انتہائی کم اور سکولوں میں داخلہ کی شرح انتہائی کم ہے جو کہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے اس لیئے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہر شخص ایک بچے کو تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں۔

ریلی پریس کلب خضدار سے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ،ڈویژن ڈائریکٹر ایجوکیشن میر محمد بنگلزئی ،قائمقام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر عبدالعزیز ،پرنسپل بی آر سی خضدار حاجی محمد عالم جتک ،پرنسپل سن رائز ماڈل ہائی سکول خلیل احمد ،سمیت دیگر نے شرکت کی ریلی گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول خضدار پہنچ کر اختتام پزیرہواجہاں گرلز ماڈل ہائی سکول کے طالبات نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے ملکر انسانی زنجیر بنائی اور اس بات کا عہد کیا کہ ہم سب ملکر علم کی روشنی کو اپنے اپنے علاقوں میں پھلائیں گے بعد ازاں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول خضدار میں تعلیمی داخلوں کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سمینار سے اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ،ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ ،دویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن میر محمد بنگلزئی ،اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خضدار سلطان احمد شاہوانی ،شہید بینظیر وومن سینٹر خضدار کے منیجر جہاں آراء تبسم ،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر جمیل احمد زہری ،سیسا ضلع خضدار کے صدر منیر احمد ساسولی ،بی آر سی خضدار کے وائس پرنسپل محمد جنید ،ریحانہ رحیم،شوکت شاہوانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں