تیسر آل بلوچستان نواب دوداخان زہری رائفل شوٹنگ شروع

جمعرات 9 مارچ 2017 22:53

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) تیسر آل بلوچستان نواب دوداخان زہری رائفل شوٹنگ 16اپریل سے شروع ہورہاہے ۔ جس میں صوبہ بلوچستان کے تمام رجسٹرڈ رائفل شوٹر حصہ لے سکتے ہیں ۔ چیف آف جھالاوان نواب دوداخان رائفل شوٹنگ ٹیم کے صدر سردار ممتاز احمد لوٹانی زہری کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں باقاعدہ طور پر ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سرپرست اعلیٰ میر عبداللہ آزاد زہری جنرل سیکریٹری استاذ غلام مصطفی نتھوانی نائب صدر عبداللہ زہری ڈپٹی جنرل سیکریٹری خلیفہ میر عنایت اللہ قمبرانی ممبر ڈاکٹر محمد ایوب لوٹانی ماسٹر محمد ابراہیم جتک ماسٹر خدابخش لوٹانی استاذ عبدالرشید نتھوانی حاجی عبدالوہاب لوٹانی محمد عالم ڈایا نذیر احمد میروانی محمد اسلم زہری و دیگر عہدیدار نے شرکت کی ۔ اور اس عزم کا اظہار کیا اس ٹور نامنٹ کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کیا جائے گا۔ تمام رجسٹرڈ ٹیمیں 03337986441،03368344613 دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں