خضدار،زہری لیویز فورس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ،چوری کے شیبہ میں تین ملزمان گرفتار

بدھ 8 مارچ 2017 22:22

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء)زہری لیویز فورس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی ،چوری کے شیبہ میں تین ملزمان گرفتار ،تحصیلدار زہری منیر مغل کے مطابق زہری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی شروع کی گئی ہے گزشتہ روز چوری کے الزام میں تین مشکوک افراد محمد رمضان ،عبدالکریم ،اور علی احمد کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا گیا جبکہ قبل ازیں بھی چوری کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لیویز فورس کی کاروائی بھر پور طریقے سے جاری ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں