خضدار کے سو کے قریب بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل ،مفت تعلیمی سہولیات ،کتابیںاور ماہانہ فیس فراہم کرنے کیلئے تین روزہ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ، نوجوان علمی شعور اجاگر کرنے میں پیش پیش ھوں وہاں کا معاشرہ کبھی پسماندہ نہیں ہو سکتا ،نوجوانوں نے وہ کام کر دیکھایا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،ڈسٹرکٹ کونسل نوجوانوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی،عبدالحمید ایڈووکیٹ کی افتتاحی تقریب سے گفتگو

بدھ 8 مارچ 2017 22:22

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء)ضلع خضدار کے سو کے قریب بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرنے اور انہیں مفت تعلیمی سہولیات ،کتابیںاور ماہانہ فیس فراہم کرنے کے لئے نوجوانوں کی جانب سے تین روزہ کیمپ کا آغاز ،ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈووکیٹ نے کیمپ کا افتتاح کر دیا ،جہاں نوجوان علمی شعور اجاگر کرنے میں پیش پیش ھوں وہاں کا معاشرہ کبھی پسماندہ نہیں ہو سکتا ،نوجوانوں نے وہ کام کر دیکھایا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،ڈسٹرکٹ کونسل نوجوانوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی عبدالحمید ایڈووکیٹ کا افتتاح کے موقع پر گفتگو اس موقع پر قبائلی شخصیت میر اورنگ زیب زرکزئی سمیت نوجوانوںکی بڑی تعداد موجود تھی قبل ازیں نوجوانوں کے چیئرمین جواد احمد زرکزئی نے ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم تعلیم یافتہ نوجوانوں پر مشتمل اور رجسٹریشن کے پراسیس میں ہیں ہماری اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار میں کہی ایسے بچے ہیں جو معاشی استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ہیں ہم نے اپنی وسائل پر ایسے 100 بچوں کو پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اب تک تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہوئے ہیںجن بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کیا جائے گا ان کے تمام تعلیمی اخراجات ،وردی ،کتابیں ،کاپیاں ،داخلہ فیس ،ماہانہ فیس ہم ادا کرئینگے میں ان والدین سے اپیل کرونگا کہ یہ کیمپ تین دن تک جاری رہے گی اس دوران کیمپ آکر اپنی بچوں کی رجسٹریشن کروادیں اس موقع پر وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈووکیٹ نے نوجوانوں کی تعلیم دوست ،علم دوست اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جواد زرکزئی اور اس کے ساتھیوں نے جن اقدامات کا آغاز کیا ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی حقیقت یہی ہیں آج مالی استعطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے کافی بچے حصول علم سے دور ہیں ان کے لئے حصول علم کے دروازے کھولناکسی انقلاب سے کم نہیں ڈسٹرکٹ کونسل خضدار ایسے نوجوانوں کی بھر پور حمایت اور ان کے ساتھ بہتر تعاون کرے گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں