خضدا رلیویز کی منشیات فروشی کے خلاف کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات میں برآمد

بدھ 8 مارچ 2017 20:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) خضدا رلیویز کی منشیات فروشی کے خلاف کاروائی ، بھاری مقدار میں منشیات میں برآمد، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے منشیات سمگلنگ کرنے کو ناکام بنانے کو لیویز کا اہم کارنامہ قرار دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ و اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندو خیل نے بتایاکہ لیویز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹرک میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی جارہی تھی جس کے نتیجے میں لیویز کے تمام چیک پوسٹس کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ناکے لگاکر گاڑیوں کی تلاشی لیں ۔

اور زاوہ چیک پوسٹ پر ٹرک کے انچارج شکیل احمد محمد حفیظ کرد و اس کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل کی سربراہی میں ایک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس سے ایک سو کلو منشیات برآمد کرلی گئی اور ایک ملزم عبدالجبار کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ لیویز فورس کی کاروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی ۔۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں