باغبانہ میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت4افرادزخمی

منگل 7 مارچ 2017 22:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) باغبانہ کے قریب قومی شاہراہ پر کارگاڑی الٹنے سے خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل تفصیلات کے مطابق پیر کے رو ز تحصیل زہری سے خضدار آنے والی کار گاڑی توتک کراس کے قریب موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں عبدالقدوس اور اس کے خاندان کے دیگر تین افراد زخمی ہوگئے ۔ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ جنہیں ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا ۔ جن کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں