ْخضدار ،پولیس نے تھانے پرفائرنگ ،سرکاری اسلحہ چھیننے میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا

منگل 7 مارچ 2017 22:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2017ء) خضدار پولیس کی کاروائی ، پولیس تھانے پر فائرنگ کرنے اور سرکاری اسلحہ چھیننے میں ملوث انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کو دھر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خضدار عبدالرئوف بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی تھانہ خضدار گل حسن پندرانی ایڈیشنل ایس ای او محمد جان ساسولی نے تحصیل نال بازار میں چھاپہ مار کر بیلہ پولیس کو مطلوب انتہائی اشتہاری ملزم ارشاد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم بیلہ تھانہ تھانے پر فائرنگ اور سرکاری اہلکار سے اسلحہ چھین چھیننے میں ملوث ہے ۔ ڈی پی او خضدار عبدالرئوف بڑیچ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رد الفساد آپریشن کے تحت آخری مجرم کو گرفتار کرکے قانونی کے کٹھرے میں لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں