خضدار ،یونین کونسل کھٹان کے سابق ناظم محمد اکبر گنگو سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شامل

پیر 6 مارچ 2017 23:56

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) یونین کونسل کھٹان کے سابق ناظم محمد اکبر گنگووسابق کونسلران محمد رفیق لہڑی اور نبی وارث عمرانی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت میر یونس عزیز زہری کے گھر پر پریس کانفرنس کر کے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،جمعیت حقیقی اسلامی جماعت ہے سابق عوامی نمائندوں کی جمعیت میں میں شمولیت سے خضدارمیں جمعیت علماء اسلام مضبوط ہو گی ،ڈپٹی مئیر خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی ،مرکزی رہنماء میر یونس عزیز زہری ،مولانا محمود غزنوی ،قاری سیراج احمد ،مولانا محمد صدیق مینگل کا خطاب تفصیلات کے مطابق سابق یونین ناظم محمد اکبر مینگل ،سابق کونسلران محمد رفیق لہڑی ،نبی وارث عمرانی اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے سمیت پریس کانفرنس کے زریعے جمعیت میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بہتر انداز میں عوامی جد و جہد کر رہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جمعیت علماء اسلام کی قائدین کے ہاتھ مضبوط کر کے ملک میں اسلامی حکومت کی نفاظ کو یقینی بنائیں جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے ملک و بیرون ملک مسلمانوں کی مشکلات کے بارے میں اسمبلی میں اور اسمبلی سے باہر جس طرح جرئت مندانہ موقف اختیار کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے آنے والے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں سب سے بڑی قوت بنکر ابرے گی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری و میئر میونسپل کارپوریشن خضدار مفتی عبدالقادرشاہوانی ،مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری ،مولانا محمود الحسن قمر ،مولانا محمد صدیق مینگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے محمد اکبر گنگو ،محمد رفیق لہڑی اور نبی وارث عمرانی سمیت ان کے ساتھیوں کو جمعیت میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکبا ددیتے ہوئے کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست کی ہے اور اسلامی کی سربلندی و اسلامی انقلاب کے لئے ہماری قائدین صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں نئے ساتھیوں کی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام کی قوت میں مزید اضافہ ہو گا عوام ملک میں اسلامی نظام کے نفاز کے لئے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کریں عوام کی تعاون سے آنے والا وقت جمعیت علماء اسلام کا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں