علم کا شمع روشن کرنے کے لئے بلوچستان ایجوکیشنل سوسائٹی کا کردار قابل تعریف ہے ،علم کی روشی کو پھیلانے میں ان کا بھر پور ساتھ دونگا،سکولوں میں داخلہ مہم کے حوالے سے واک کا انعقاد شعوری مہم ہے‘پروفیسر محمد امین

ہفتہ 4 مارچ 2017 21:53

خضدار۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے وائس چانسلر برگیڈئر (ر) پروفیسر محمد امین نے کہا ہے کہ علم کا شمع روشن کرنے کے لئے بلوچستان ایجوکیشنل سوسائٹی کا کردار قابل تعریف ہے ،علم کی روشی کو پھیلانے میں ان کا بھر پور ساتھ دونگا سکولوں میں داخلہ مہم کے حوالے سے واک کا انعقاد شعوری مہم ہے ہم سب ملکر اپنے علاقے کو نا خواندگی کے اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی سے روشناس کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین جواد احمد زرکرزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پرسوسائٹی کے چیئرمین نے اپنی آرگنائزیشن کے اغراض و مقاصد پر وائس چانسلر کے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم کی ایک نقاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اپنی آنے والی نسل کو علم کے زیور سے لیس کر دیں سکولوں میں داخلہ کے لئے مہم چلانے سے ہم نے آغاز کی ہے آگے چل کر ہم خضدار کے طلباء کے لئے تعلیمی ماحول پیدا کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرئینگے انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایجوکیشنل سوسائٹی کے اقدامات کو انقلابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے سوسائٹی کا مسئلہ ہے اگر آج ہم علم کی شمع کو روش کرنے ،اپنے علاقے میں تعلیمی ماحول بنانے اور طلباء کو حصول علم کی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو کل ہم دوسرے اقوام کابہتر انداز میں مقابلہ کر سکتے ہیں میں ذاتی طور پر عرصے سے ایسے ہی پروگرام اور پر جوش نوجوانوں کے تلاش میں تھا اب مجھے خوشی ہے کہ ایک ایسا طبقہ تعلیمی مسائل کے حل اور نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے میدان میں نکل آیا ہے میں اس مہم کے بھر پور ساتھ دونگا اور میر ی کوشش ھو گی کہ معاشی طور پر بھی سوسائٹی کے ساتھ تعاون کیا جائے مزید بہتر انداز میں کام کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں