ْخضدار اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بی یو ای ٹی کے زیر اہتمام کلچر ڈے کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

جمعہ 3 مارچ 2017 23:37

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بی یو ای ٹی خضدار کی جانب سے کلچر ڈے کے حوالے سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمدامین اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بی یو ای ٹی ایاز اقبال و دیگر نے شرکت کی ۔جب کہ رات کو خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی آڈیٹوریم میں میوزیکل پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بی یوای ٹی خضدار کے چیئرمین ایاز اقبال بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ ثقافت ایک تاریخ رکھتی ہے بلوچ کی ثقافت صدیو ں پرانی ہے ماضی کی بنسبت موجود ہ دور میں کلچر ڈے منانے میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کا حصہ لینا ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری کلچر ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے ۔بلوچ ، ملبوسات، ذائقے دار کھانے ، ودیگر ثقافتی اشیاء آج پوری دنیاء میں متعارف ہوچکی ہیں ۔ اور ان کی شہرت کومزید دوام ملے گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں