خضدار ‘پولیس کی مشکوک افراد کیخلاف کاروائی ،48 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی

جمعہ 3 مارچ 2017 23:37

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) خضدار پولیس کا مشکوک افراد کے خلاف کاروائی ،48 افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کی گئی ایس ایچ او سٹی گل حسن پندرانی کے مطابق جھالاوان کمپلیکس خضدار سمیت مختلف علاقوںمیں پولیس نے مشکوک افراد کے خلاف کاروائی کی اس دوران 48 افراد کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ پہنچایا گیا جہاں ان سے تفتیش کی جائے گی اگر کوئی اشتہاری ،یا کسی بھی مقدمہ میں مطلوب پایا گیا اس کے کو باقاعدہ گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے گا جبکہ باقی لوگوں کو قانونی کاروائی مکمل کر کے چھوڑ دیا جائے گا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں