خضدار،پھیشی میںنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق، ایک زخمی ہو گیا

جمعرات 2 مارچ 2017 23:33

خضدار۔02مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقہ پھیشی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعرات کو تحصیل وڈھ کے علاقہ پھیشی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص محمد ذکریا جاں بحق جب کہ اس کا ساتھی حفیظ اللہ زخمی ہوگیا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا جب زخمی کو خضدار سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں