بلوچ کلچر کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے بلوچستان کے مکینوں کی بلوچی براہوئی اپنے اندر کشش اور مٹھاس کا مجموعہ ہیں

سیکٹر کمانڈنٹ ویسٹ برگیڈیئرراحت صادق کا بلوچ کلچر ڈے تقریب سے خطاب

جمعرات 2 مارچ 2017 23:28

ٖخضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) سیکٹر کمانڈنٹ ویسٹ برگیڈیئرراحت صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ کلچر کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے بلوچستان کے مکینوں کی بلوچی براہوئی اپنے اندر کشش اور مٹھاس کا مجموعہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کلچر ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔خضدار میں فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کے زیر انتظام ایف سی کیمپ میں بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خاص سیکٹر کمانڈر ویسٹ برگیڈیئرراحت صادق تھے جب کہ اعزازی مہمانوں میں ڈی آئی جی فرنٹیئر کور سائوتھ برگیڈیئر سید سلیم باچا ،کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کر نل رضوان افضل ملک، ریٹائر ڈ برگیڈیئر وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار محمد امین ، میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد ایڈیشنل کمشنر خضدار محمد ذاکر ناصر ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ، تقریب میں مہمانوں کو بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے طلباء نے ریلی کی صورت میں شرکت کی ۔تقریب سے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈنٹ ویسٹ برگیڈیئرراحت صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ کلچر کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے بلوچستان کے مکینوں کی بلوچی براہوئی اپنے اندر کشش اور مٹھاس کا مجموعہ ہیں مخصوص لباس منفرد سلائی و کڑھائی و حسین رنگوں کا امتزاج نہ صرف جازبنے نذر اور کلچر کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اس خطے میں عوام کی طرز زندگی میں انتہائی سادگی ہے بلوچ قوم کا رہن سہن طرز معاشرت خوبصورت شہری دل لبھانے والی بلوچ موسیقی اجتماعی خاندانی رہائشی نظام گھریلو سجاوٹ اور خوبصورتی کے لیئے انتہائی انوکھے اور خوبصورت ڈیزائنز مخصوص طرز تعمیر رہائش ہیں جوکہ دنیا بھر مشہور ہیں انہوں نے کہا بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت منعقدہ تقریب ثقافت کے ہر دور ہر رنگ اور ہر پہلو کی حقیقی نمائندگی کی گئی ہے۔

دریں اثناء انجنیئر یونیورسٹی خضدار میں بھی بلوچ ایکشن کمیٹی کی جانب بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ با شعور قوموں کی علامت ہے کہ وہ اپنی ثقافت بودو باش کوزندہ رکھکر ترقی کے منازل طے کرتی ہیں انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کے مناسبت سے شہریوں کی جانب سے بھر پور شرکت کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں