خضدار ‘پھیشی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ‘ایک شخص جاں بحق ‘دوسرا زخمی

جمعرات 2 مارچ 2017 23:27

ْخضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) تحصیل وڈھ کے علاقہ پھیشی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تحصیل وڈھ کے علاقہ پھیشی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص محمد ذکریا قوم دولت خان زئی جاں بحق جب کہ اس کا ساتھی حفیظ اللہ زخمی ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق واقع پیشی کے مقام پر پیش آیا مقتول کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا جب زخمی کو خضدار سول اسپتال میں طبی امداد کے لیئے داخل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں