گوادر ٹو رتوڈیرو قومی شاہراہ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میںہے،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ

منگل 28 فروری 2017 23:42

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر ٹو رتوڈیرو قومی شاہراہ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میںہے۔ اس شاندار شاہراہ کی تکمیل سے بلوچستان اندرون سندھ اور پنجاب سے لنک ہوجائے گا اور آمدورفت وتجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ جھالاوان سمیت پورے بلوچستان کے عوام کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہماری خوش قسمی ہے کہ خضدار ایک ایسے محل وقوع پر قائم ہے جو تجارت اور آمدورفت کے لئے بطور ایک جنکشن ثابت ہورہا ہے۔مستقبل میں اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ونگو ہل گوادر رتو ڈیرو قومی شاہراہ کے دورے کے موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شاہراہوں کی تکمیل علاقے میں ترقی اور معاشی استحکام کو فروغ ملے گا۔گوادر رتو ڈیرو شاہراہ مکمل ہونے سے آمدورفت کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خصدار بسیمہ شاہراہ پر بھی بہت جلد کام شروع ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر جاری کام کی جلد تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں