خضدار پیکج کے تحت ترقیاتی اسکیمات پر کام جلد شروع ہو گا ،کمشنر قلات

منگل 28 فروری 2017 20:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء)کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے خضدار پیکج کے تحت ترقیاتی اسکیمات پر کام عنقریب شروع ہو گا اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جن میں تعلیمی ادارے ،ڈیمز،اسپورٹس کمپلیکس ،اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر جاوید احمد سوز ،میر عبدالوہاب زہری ،عبدالخالق چنال،بشیر احمدجتک ،عنایت اللہ جاموٹ ،منیر احمد قمبرانی اور دیگر بھی شامل تھے کمشنر نے وفد سے اپنی گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خضدار کے لئے جو ترقیاتی پیکچ کا اعلان کیا تھا اس پیکج کے توسط سے ترقیاتی اسکیمات پر کام کا عنقریب آغازہو گا اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل سے عوام کی میعار زندگی بلند ہو گی سڑکوں کی تعمیر ،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ،مختلف تحصیلوں میں اسپورٹس کمپلیکسوں کی تعمیر ،اور ڈیموں کی تکمیل سے ضلع بھر میں ایک نئی خوشحالی کا دور شروع ہو گا ترقیاتی اسکیمات میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے اور غیر معیاری مٹریل کے استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر میر عبدالرحمن زہری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ترقیاتی ویژن کے ثمرات بلوچستان خصوصا خضدار کے عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں اور سال رواں میں مزید ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل سے یہاں کے عوام مستفید ہونگے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں