خضدار سے ایک اور قومی شاہراہ کا اضافہ ہونے جارہاہے، ڈپٹی کمشنر خضدار

گوادر ٹورتو ڈیرو شاہراہ تعمیر و تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،سہیل الرحمن بلوچ

منگل 28 فروری 2017 20:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ خضدار سے ایک اور قومی شاہراہ کا اضافہ ہونے جارہاہے گوادر ٹورتو ڈیرو شاہراہ تعمیر و تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس شاہراہ کے تکمیل سے بلوچستان اندرونی سندھ اورپنجاپ سے لنک ہوجائیگا اور آمد و رفت وتجارتی سہولیات میسر آئیں گی۔جھالاوان سمیت پورے بلوچستان کے عوام مستقبل روشن اور تابناک ہے یہاں تجارتی مواقع میسرآئیں گے سڑکیں بنیں گی لوگوں کو کاروبار میسرآئیگا سفری سہولت بھی پیدا ہوگی۔

یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ خضدار ایک ایسے محل و واقع پر قائم ہے کہ جو تجارت اور آمدو رفت کے لئے بطور ایک جنکشن ثابت ہورہاہے ماضی میں بھی خضدار کی اہمیت موجود تھی اورآنے والے دور میں اس کی اہمیت میں مذید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ونگو ہلِ گوادر رتوڈیرو قومی شاہراہ کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر جمعہ دادخان مندوخیل میر جمعہ خان شکرانی۔وڈیرہ فاروق۔میر نزیز احمد۔یاسین جتک۔پی ایس ڈی سی خضدار محمد مراد بلوچ قبائلی شخصیت حاجی الطاف بلوچ۔میر محمد اسلم باجوئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شاہراہوں کی تکمیل مستقبل میں ترقی اور معاشی استحکام کے لئے ضمانت ہے۔ایک عرصے سے خضدار اور پورے ملک کے عوام کی یہ خواہش رہی ہے کہ گوادر رتوڈیرو شاہراہ مکمل ہو اور آمد ورفت کی سہولت میسر آجائے تاہم اب یہ شاہراہ تکمیل ہونے کے قریب ہے جس سے عوام کو مذید آمدو رفت کی مذید سہولیات میسرآئیں گی۔

انہوں نیکہاکہ خضدار بیسمہ شاہراہ پر بھی بہت جلد کام شروع ہونے والاہے جھالاوان سمیت پورے بلوچستان کے عوام مستقبل روشن اور تابناک ہے یہاں تجارتی مواقع میسرآئیں گے سڑکیں بنیں گی لوگوں کو کاروبار میسرآئیگا سفری سہولت بھی پیدا ہوگی۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ خضدار ایک ایسے محل و وقع پر قائم ہے کہ جو تجارت اور آمدو رفت کے لئے بطور ایک جنکشن ثابت ہورہاہے ماضی میں بھی خضدار کی اہمیت موجود تھی اورآنے والے دور میں اس کی اہمیت میں مذید اضافہ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی اور کہا کہ دن رات ایک کرکے اس شاہراہ کے کام کو مکمل کرئے ست روی سے کام کو برداشت نہیں کرئے گئے اور این ایچ اے کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کرکے کام کے حوالے سے بات چیت کرئے گئے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں