بلوچستان کے دوسرے علاقوں کے طرح خضدار میں بھی بلوچی کلچر ڈے منانے کی تیاریاں حکومتی سطح پر جاری

پیر 27 فروری 2017 20:16

خضدار۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) بلوچستان کے دوسرے علاقوں کے طرح خضدار میں بھی بلوچی کلچر ڈے منانے کی تیاریاں حکومتی سطح پر جاری ہیں ،سب سے بڑا پروگرام قلات اسکاوٹس (ایف سی ) اورضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈگری کالج گراؤنڈ میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ضلع خضدار میں دو مارچ کو بلوچی کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اس سلسلے میں قلات اسکاوٹس (ایف سی ) اورضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈگری کالج گرؤانڈ میں منعقد ہو گا۔ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ ،میوزیکل پروگرام ،بلوچی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف اسٹالز لگائے جائیں گے۔ قلات اسکاوٹس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں