روڈ سیفٹی، ڈرائیونگ کے طریقہ کار ،انڈیکشنز کو سمجھنے کے حوالے سے تین ماہ پر مشتمل تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 27 فروری 2017 20:12

خضدار۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام بلوچستان ٹیکنیکل ایوی ایشن اتھارٹی کے تعاون سے روڈ سیفٹی ،ڈرائیونگ کے طریقہ کار ،انڈیکشنز کو سمجھنے کے حوالے سے تین ماہ پر مشتمل تربیتی ورکشاپ خضدار میں جاری ہے ،اس حوالے سے موٹر وے پولیس کے انسپکٹر و تربیتی پروگرام کے انسٹریکٹر طارق بلوچ نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراؤں میں پے در پے حادثات کی بنیادی وجہ مستند ڈرائیوروں کا نہ ہونا اور بے احتیاطی ہیں اس صورتحال کو دیکھ کر ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو ڈرائیونگ کے بنیادی اصول سکھائیںتاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے اور یہ تربیتی ورکشاپ اسی سلسلے کی بنیادی کڑی ٹریننگ میں ڈرائیونگ کے اصول ،پیدل روڈ کراس کرنے کا ڈسپلین ،سائن بورڈز کی اشارات کو سمجھنے ،روڈ مارکنگ اور روڈ سینس کے متعلق شرکاء کو لیکچر دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پہلا حصہ تھیوری اور دوسر ا حصہ پریکٹیکل ہے‘ ٹریننگ کے بعد شرکاء کا امتحان لیا جاتا ہے اور پاس ہونے والے شرکاء کو بلوچستان ٹیکنیکل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ڈپلومہ دیا جائے گا اور اس دوران شرکاء کو اسکالر شپ کے ذریعے نقد رقم دی جائے گی۔ مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے طارق بلوچ نے کہا کہ ٹریفک اصولوں کے خلاف ورزی کے حوالے سے ملکی قوانین موجود ہیں مگر افسوس کہ ہمارے ہاں ڈرائیور حضرات نہ ان قوانین کو سمجھتے ہیں اور کوئی ان پر عملدار آمد کرتا ہے جس کی وجہ سے پے در پے انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

ٹریفک اصول کے مطابق اگر ہم سفر کریں‘ گاڑیاں چلائیں تو روڈ حادثات پر کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں موٹر وے پولیس کے توسط سے یہ خدمات پیش کرنے کو تیارہوں کہ اگر ٹرانسپورٹرز اور انتظامیہ تعاون کریں تو میں ان کے ڈرائیوروں کو ٹریننگ دے کر انہیں ٹریفک کے بنیادی اصولوں کو سیکھانے کے لئے تیارہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں