عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قومی شاہراہوں کو سفرکے لئے محفوظ بنانا انتظا میہ کی اولین ذمہ داری ہے ‘اس سلسلے میں لیویز فورس دیگر قانون نافذ کرنے والے ادروں کے ساتھ ملکر قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 22:04

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قومی شاہراہوں کو سفرکے لئے محفوظ بنانا انتظا میہ کی اولین ذمہ داری ہے اس سلسلے میں لیویز فورس دیگر قانون نافذ کرنے والے ادروں کے ساتھ ملکر قیام امن کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن وامان لیویز آفیسران و قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کو روکنے ،ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں قومی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام میں اپنا مواثر کردار ادا کریں قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں سمیت تمام گاڑیوں سے سرچ لائٹ اور پریشر ہارن نکال دینے چاہئیں اور حادثات کو کم کرنے کے لئے مسافر بسوں کے لئے ٹائم ٹیبل کا تعین کیا جائے اے ڈی سی شبیر بادینی۔

(جاری ہے)

اے سی خضدار کیپٹن جمعہ دادمندوخیل۔اے سی وڈھ قدوس اچکزئی۔تحصیلدارزہری منیر مغل۔نائب تحصلیدار زیدی ومولہ حبیب گچکی۔ تحصلیدار نال عبدالغفورشاہ۔نائب تحصلیدار کرخ جاوید احمد۔نائب تحصلیدارزہری عبدالجبار۔نائب تحصلیدارباغبانہ فدا احمد لیویز انچارج خلیل احمد۔لائن انچارچاقبال زہری۔لیویزمحررحبیب زہری۔رسالدار محمد ہاشم۔رسالدار شاید اسلم نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں تمام آفیسران نے اپنے ایریا میں امن و امان اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خضدار میں امن و امان پر کسی بھی صورت حال مفاہمت نہیں کر سکتے امن وامان کو بر قرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں گے جو لوگ امن کے قیام میں روکاٹ ڈالیں گے چاہے وہ جو بھی ہوں ان کے خلاف بلاتفریق کاروائی ہوگی خضدار میں امن کے قیام صحت وتعلیم ان کی ترجیحات میں سرفہرست تھیں اور رہیں گی اس بارے میں کسی سے مصالحت نہیں ہوگی بلاتفریق تمام طبقات کا احترام کرتا ہوں لیکن جو لوگ میرے مقرر کردہ اہداف میں روکاوٹ بننے کی کوشش کریں گے ان سے مصالحت نہیں ہوگی تمام سرکاری اداروں کو عوام کا خادم بن کر کام کرنا ہوگا تمام سرکاری محکموں کی کار کردگی پر مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھا جائیگا اس سلسلے میں تمام سرکاری محکموں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ داریوں کو بہتر طریقہ سے ملک و قوم کی خدمت کے لئے ادا کریں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں