مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جمعرات 23 فروری 2017 21:58

مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔سردار عزیز محمد عمرانی نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نوا ب ثناء اللہ خان زہری کو بھجوادیا ۔

(جاری ہے)

سردار عزیز محمد عمرانی کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری عہدے سے اپنی ذاتی مصروفیت کی وجہ سے دے رہاہوں اور پارٹی رکن و وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ایک ادنیٰ کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) خضدار کے ضلعی سینئر جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں