صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر ایک خطیر رقم خرچ کررہی ہے ،محمد ہاشم غلزئی

عوام کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں مذید فنڈز مہیا کرکے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل پر خرچ کئے جائیں گے ، کمشنر قلات

جمعرات 23 فروری 2017 18:59

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل نے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر ایک خطیر رقم خرچ کررہی ہے ۔ تعلیمی اداروں کا قیام ، صحت کے مراکز، موصلات کے نظام کی درستگی پینے کے صاف پانی کی فراہمی بجلی کی ترسیل سمیت دیگر شعبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔

عوام کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں مذید فنڈز مہیا کرکے عوام کے اجتماعی مسائل کے حل پر خرچ کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل زہری میں کھلی کچھری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین تحصیل زہری میر فرید زہری ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر فیصل زہری ودیگر آفیسران اور عوامی نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی اس سے قبل عوام نے اپنے بنیادی مسائل منتظمین کے سامنے انفرادی طور پر بیان کئے ۔

(جاری ہے)

بعض مسائل کے حل کے لئے کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے فوری احکامات جاری کردیئے ۔ جب کہ دیگر مسائل کوآئندہ چند روز میں حل کرنے کی یقین دھانی کرادی گئی ۔ کمشنر قلا ت ڈویژن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کی اجتماعی کاموں کو فوقیت دیکر ان پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے ۔ تحصیل زہری میں ڈیمز بن رہے ہیں ، تعلیمی اداروں کو اپ گریڈیشن کیا جارہاہے ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پر اسکیمات لگائے جارہے ہیں ، پورے علاقے میں سڑکوں کا جال بچھانے اور صحت کے مراکز و تعلیمی اداروں کے قیام پر بھی ایک خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے ۔

جب کہ بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے تمام محکموں میں آسامیاں تخلیق کی جارہی ہیں ۔ حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق ان کے مسائل کا احاطہ کرکے فنڈز فراہم کررہی ہے اس کے لئے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ اسکیمات کو معیاری انداز میں فوری طور پر مکمل کرکے ان سے عوام کو استفادہ کا موقع فراہم کردیں ۔

۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ آفیسران اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھ کر فرائض سرانجام دیں۔ محکموں کے حوالے سے عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کریں اور از خود منصوبوں کی نگرانی کرکے انہیں فوری طور پر پائیہ تکمیل تک پہنچائیں ۔ لیویز فورس علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ تندہی سے ادا کریں ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر فیصل زہری نے کہاکہ ہم کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل کے مشکور ہیں کہ انہوںنے یہاں کھلی کچھری لگائی اور عوام کی فریاد سنی ، ہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا بھی تہہ دل سے مشکور ہیں کہ وہ تحصیل زہری سمیت پورے بلوچستان پو خصوصی توجہ دیکر یہاں کے مسائل بڑے پیماے پر حل کرکے عوام کو خوشحالی فراہم کررہی ہے ۔۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں