زہری سے بارہ روز قبل لاپتہ شخص کی نعش کنویں سے برآمد
تازہ ترین : 1

زہری سے بارہ روز قبل لاپتہ شخص کی نعش کنویں سے برآمد

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2017ء) تحصیل زہری سے بارہ روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش کنویں سے برآمد کرلی، ایف سی کے جوانوں نے کافی جدوجہد کے بعد نعش نکال لی تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل زہری دگن کے علاقے سے عبدالعزیز ولد بدل خان قوم تراسانی بارہ روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا ۔ تلاشی کے بعد یہاں دگن کے علاقے سے ایک کنویں سے ان کی نعش ملی ، جہاں انتظامیہ نے ایف سی کے جوانوں کو طلب کرکے نعش نکال لی گئی ۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 23:36:38

اس خبر پر آپ کی رائے‎