خضدار میں شہید حافظ رحمت اللہ زہری کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز،ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد

بدھ 15 فروری 2017 22:22

خضدار۔15فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) خضدار میں شہید حافظ رحمت اللہ زہری کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز،ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد، ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ قہار ودیگر افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ جھالاوان کمپلیکس خضدار میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کامیر حاجی خدا بخش زہری نے ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا۔

اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرٹورنامنٹ سیکریٹری حاکم بلوچ، مامااصغر، منیربلوچ ،محمد حیات مینگل و دیگر بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خاص میر حاجی خدابخش زہری نے کہاکہ سپورٹس سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے، خضدار اور ملحقہ علاقوں میں نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب راغب ہورہے ہیں جو کہ خوش آئندہ ہے کہ ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور شائقین کو کھیل دیکھنے کا موقع میسر آ سکے گا۔ ٹورنامنٹ حاکم اور منیربلوچ نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ تمام ٹیموں کو کھیلنے کا موقع فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں