میونسپل کارپوریشن خضدار کے ملازمین اور مزدوروں کو تاحال تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید مذمت

بدھ 15 فروری 2017 18:32

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) میونسپل کارپوریشن ایمپلائز یوین رجسٹرڈخضدار کے صدر محمد الفت مینگل سنیئر نائب صدر عبدالحفیظ خیال نائب صدر عبدالغینی بارانزئی، جنرل سیکرٹری صفی اللہ جوائنٹ سیکرٹری ذاکر احمد زہری فنانس سیرکٹری کاشف مسیح ، پریس سیکرٹری کریم بخش بلوچ ااف سیرکٹری لعل محمد بلوچنے اپنے بیان میں میونسپل کارپوریشن خضدار کے ملازمین اور مزدوروں کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غریب ملازمین کا معاشی قتل قرار دیا انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں اتنخواہوں کی لیٹ ادائیگی ملازمین کیلئے بہت سے مسائل پیدا کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

لہذا وزیر اعلیٰ بوچستان صوبائی وزیر بلدیات فوری طورپر ملازمین کی معاشی مشکلات کا فوری طورپر نوٹس لیں اور سیکرٹری بی ایل جی بورد کو پابند کیا جائے کہ فوری طورپر خضدور میونسپل کارپوریشن کوتنخواہوں کے فنڈز ریلیز کریںانہوںنے کہاکہ ہر ماہ تنخواہوں کی لیٹ ادائیگی مسائل حل نہوہنے کے خلاف خضدار اور کوئٹہ میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیںہم اپنے ملازمین کے مسائل حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں