خضدار پولیس کی کارروائی منشیات ،مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کرکے 2 ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 13 فروری 2017 23:29

خضدار۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) خضدار پولیس کی کارروائی منشیات ،مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کرکے 2 ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیرکو خضدار سی آئی اے پولیس ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر عبد الرئوف بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے زیر پوائنٹ اور صالح آباد میں دو مقامات پر کارروائی کرکے منشیات فروش اسلم لچو کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے گھر سے آدہا کلو منشیات قبضہ میں لے لیا ، جبکہ دوسرے واقعہ میں خضدار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہداد کوٹ سے چھینی گئی موٹر سائیکل قبضہ میں لکیر اور ملز م عبد الخالق لہڑی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں