نال کے علاقہ ہڑ نبو میں لیویز چیک پوسٹ پر لیوز فورس نے مشکوک مزدا ٹرک کو روکا‘خفیہ خانوں سے 627 سو کلو گرام اعلی ٰ معیار کے چرس بر آمد ہوئی ہے ‘خضدار لیویز نے ایک ملزم محمد طارق کو بھی گرفتار کرلیا ہے

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 12 فروری 2017 20:50

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز نال کے علاقہ ہڑ نبو میں لیویز چیک پوسٹ پر لیوز فورس نے ایک مشکوک مزدا ٹرک کو روک دیا جس کے کے خفیہ خانوں سے 627 سو کلو گرام اعلی ٰ معیار کے چرس بر آمد کیا خضدار لیویز نے ایک ملزم محمد طارق کو بھی گرفتار کرلیا ملزم اعلی ٰ معیار کے کروڑوں روپیہ کا چرس کوئٹہ سے بذریعہ کراچی بیرون ملک سمنگلنگ کررہا تھا خضدار لیویز نے اس سال مختلف چیک پوسٹوں پر منشیات فروشوں کے خلاف متعدد کاروائی کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے پریس کانفرنس میں نائب تحصیلدار وڈھ چاکر خان لیویز چیک پوسٹ کا عملہ موجود تھا ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بتایا کہ خضدار لیوز کی امن و امان کے بحالی کے ساتھ منشیات فورشوں کے خلاف بڑی مستعدی کے ساتھ کاروائیاں کررہا ہے لیویز فوس نے مختلف مقامات پر اس طرح کے دسیوں کاروا ئیاں کی ہے انہوں نے بتایا کہ منشیات فورش انسانیت کے دشمن ہیں وہ اس طرح کے مکروہ دہندہ کرکے ہماری نئی نسل کو مفلوج کررہے ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی جو لوگ اس طرح کے مکروہ دہندہ میں ملوث ہیں جو اپنے چند پیسوں کے فائدہ کے لئے نئی نسل کو تباہ کررہے ہیں ان کو ہمارا یہ پیغام ہے کہ وہ اس دہندے کو ترک کر دیں بصورت دیگر خضدار کے سرحدوں میں ان کے خلاف منظم کاروائی ہوگی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں