بلوچستان بھر کی طرح خضدار میں بلوچ کلچر ڈے کو پورے شان و شوکت کے ساتھ منایا جائیگا ‘ڈپٹی کمشنر خضدار

جمعہ 10 فروری 2017 23:21

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) پورے بلوچستان کی طرح خضدار میں بلوچ کلچر ڈے کو پورے شان و شوکت کے ساتھ منایا جائیگا اعلی ٰ سطح کے اجلاس میں کلچر ڈے کے حوالے سے اہم فیصلے کمشنر قلات ڈیثرن محمد ہاشم غلزئی کی صدارت میں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدارسہیل الرحمن بلوچ ڈسٹرکٹ وئس چیئر میں عبد الحمید ایڈوکیٹ ریڈیو پاکستان خضدار کے ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی روز نامہ انتخاب و وش نیوز کے نامہ نگار امام الدین جاموٹ و دیگر کی شرکت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویثرن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ کسی بھی قوم کی پہچان اس کی ثقافت ہوتی ہے بلوچ جو قومیں اپنی پہچان کو زندہ رکھتے ہیں وہی دنیاء میں زندہ رہنے کے قابل ہوتی ہیں بلوچ قوم بر صغیر کا قدیم ترین قوم ہے صدیوں پر مشتمل اس قوم کی روایات عظیم رویات بلکہ اللہ رب العالمین کے آخری دین کے اصولوں کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں اجلاس میں بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی کے چیئر میں ریڈیو پاکستان خضدار کے ڈائریکٹر معروف دانشور و ادیب سلطان احمد شاہوانی ہونگیں جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں میونسپل کارپوریشن خضدار میئر میر عبد الرحیم کرد، دُپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن ، شہید بے نظیر وومن سینٹر خضدار کے منیجر جہاں آراء تبسم ڈسٹرکٹ خضدار کے وائس چیئر مین عبد الحمید ایڈوکیٹ ، میڈم روبینہ کریم خضدار پریس کلب کے سینئر صحافی امام الدین جاموٹ ، کلچر ڈے کمیٹی کے ممبران ہونگیں اس بارے میں کمیٹی کے اراکین مشاورت و باہمی رابطہ کے ساتھ بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں