بلوچستان نیشنل پارٹی خضدارنے مردم شماری بارے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینے کے بارے میںفکرو آگاہی مہم شروع کردی

جمعرات 9 فروری 2017 23:56

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کی جانب ضلع خضدار کے مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں اور مزدور یونیوں سے رابطہ متوقع مردم شماری کے بارے میں متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینے کے بارے میںفکرو آگاہی مہم شروع کردیا گیا بلوچستان نیشنل پارٹی کے راہنمائوں ما ما نور محمد مینگل ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شوکت سیاہ پاد سٹی خضدار کے سابق صدر میر سفر خان مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک وفد نے گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی کونسل کے ممبر محمد صدیق مینگل ، ٹیچر ز ایسو سی ایشن ضلع خضدار کے صدر جمیل زہری نائب صدر عبد الحمید تھوانی ، خلیل احمد ، عبید اللہ عمرانی ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر خالد احمد ایڈوکیٹ ، قاضی حسن علی ساسولی ، قاضی احمد شاہ ، غلام نبی مینگل ، سلام لہڑی ، منظور احمد بلوچ ، بشیر احمد سمالانی سے الگ الگ ملاقاتیں کی اس موقع پر انہوں نے کہا گرچہ مردم شماری کے بارے میں ان کی جماعت کے خدشات ہیں بد ستور موجود ہیں کہ افغان مہاجرین کی موجود گی میں بلوچ علاقوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کرنے والوں بلوچ عوام کی غیر موجودگی و اکثر بلوچ علاقوں میں امن و امان کے غیر یقینی صورت حال میں مردم شماری بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مترادف ہو گی لیکن اس کے با وجود اگر عدالت کے حکم کے مطابق مردم شماری ہوتی ہے تو ہم خانہ شماری اور مردم شماری میں اپنے لوگوں کے اندراج کو کس طرح سے ممکن بنا سکتے ہیں اس بارے میں ہمیں متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہئے کیونکہ یہ معاملہ قومی تشخص اور مشترکہ مفادات کا ہے اس لئے ہمیں متفقہ کاوشیں کرنی ہونگی اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی اور ملاقات کرنے والوں کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس مسئلہ میں باہمی تعاون ضروری ہوگی بلوچستان نیشنل پارٹی و دیگر جماعتوں نے اس بات پر اتفاق ہوکیا کہ وہ اپنے ذیلی جماعتوں کو لکھیں گے کہ وہ علاقائی طور پر مشترکہ کمیٹیاں بنائیں اور زیادہ سے زیادہ مردم شماری میں اپنے لوگوں کی اندراج کو ممکن بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں