میونسپل کارپوریشن ایمپلائز لیبر یونین خضدار کے عہدیداران اور اہلکاروں کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 8 فروری 2017 21:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) میونسپل کارپوریشن ایمپلائز لیبر یونین خضدار کے عہدیداران اور اہلکاروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر محمد الفت مینگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ملازمین سخت اذیت کا شکار ہیں قلیل تنخواہوں کے باوجود عدم فراہمی سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کی نوبت آگئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ہماری تنخواہوں کی ادائیگی میں مزید تاخیری حربے استعمال کیئے گئے تو سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہونگے جس میں صفائی سمیت دیگر امور شامل ہونگے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں