خضدار کے کھلاڑی با صلاحیت ہیں، سہولتیں فراہم کی جائیں تو وہ ملکی سطح پر اپنے علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں

جھالاوان تیکوانڈو ایسوسی ایشن خضدار کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ رئیس محمد بلال کا بیان

منگل 7 فروری 2017 23:45

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) جھالاوان تیکوانڈو ایسوسی ایشن خضدار کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ رئیس محمد بلال جنرل سیکریٹری جاوید احمد ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالسلام نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار کے کھلاڑی با صلاحیت ہیں اگر انہیں وہ سہولتیں فراہم کی جائیں تو وہ ملکی سطح پر اپنے علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسکے باوجود جھالاوان تیکوانڈو کے کھلاڑی کا قومی سطح پر ایوارڈ حاصل کرنا اور ان کے کھلاڑیوں کا پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر نا جھالاوان اور خضدار کے لیئے ایک بڑے اعزاز سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ان تمام اعزازات کا سہرا جھالاوان تیکوانڈو کے ب استاد عامر بلوچ کے سر جاتا ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان اور دیگر کھیل دوست طبقات سے اپیل کی کہ وہ خضدار میں جھالاوان تیکوانڈو کے کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کریں تاکہ وہ اپنے ملکی اور بین الاقوامی اعزازات کو برقرار رکھ سکیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں