خضدار، غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی، ایک میڈیکل اسٹور سیل

منگل 7 فروری 2017 23:45

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء)خضدار میں سنیئرڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر مسعود بلوچ کا غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی، ایک میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینیئر ڈرگ انسپیکٹر ڈاکٹر مسعود احمد بلوچ نے ڈرگ کمیٹی کے ممبر عبداللہ ساسولی کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر میڈیکل اسٹورز کا معائنہ اور ارباب کمپلیکس میں ضروری دستاویزات نہ ہونے پر غیر قانونی میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا ڈاکٹر مسعود بلوچ نے کہا کہ غیر قانونی ادویات فروخت کرنا اور غیر مستند افراد کا طب کے شعبہ سے وابستہ ہونا قانونا جرم ہے اس کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے اور جو افراد اس مکروہ عمل میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں