کھوڑی تا کرخ زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والے سینکڑوں مزدور،ٹرانسپورٹرز،کرش پلانٹ مالکان سمیت سینکڑوں افراد کا اپنے بقایات کی ادائیگی کیلئے احتجاج

پیر 6 فروری 2017 22:54

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) کھوڑی تا کرخ زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں ، ٹرانسپورٹرز،کرش پلانٹ مالکان اور کیمپ کرایہ کے لیئے سینکڑوں افراد نے اپنے بقایات کی ادائیگی کے لیئے لاکھارو کے مقام پر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے نائب پیر محمد ،حافظ رسول بخش ،حاجی محمد امین موسیانی ،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر نذیر احمد موسیانی ،سید منیر شاہ ،کونسل عبدالعزیز موسیانی ،اور مشتاق احمد موسیانی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھوڑی تا کرخ سیکشن پر کم کرنے والے سینکڑوں مزدور گزشتہ آٹھ ماہ سے اپنے بقایا جات ادا نہیں کئے گئے ہیں ان مزدوروں کے کل تقریبا ڈیڑھ کروڑ سے دو کروڑ تک واجب الادا ہیں لیکن ٹھیکیدار کی نا اہلی اور مزدور دشمنی سے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوکر بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کرخ کے عوام کی شرافت اور غربت سے فائدہ اٹھا کر ٹھیکدار نے گزشتہ آٹھ ماہ سے لارے لپے سے کام لے رہا ہے انہوں نے کہا کہ ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کئی بار مزدوروں کو ان کی اجرت اور بقایات دینے کے لیئے معاہدے کیئے گئے لیکن وہ بھی محض طفل تسلی ثابت ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے بقایات ادا نہیں کیئے جاتے تو ہم بیس فروری سے سڑک پر کسی بھی قسم کی تعمیرات نہیں ہونے دینگے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،چیف سیکریٹری بلوچستان اور کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کی کہ وہ ان کے بقایاجات دلانے کے لیئے اقدامات کریں

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں