بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار میں ساتویں کلاس کے لئے داخلہ امتحان کا انعقاد، سینکڑوں طلباء کی شرکت

اتوار 5 فروری 2017 20:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) بلوچستان ریذیڈنشل کالج خضدار میں ساتویں کلاس کے لئے داخلہ امتحان کا انعقاد، سینکڑوں طلباء کی شرکت ، ایڈیشنل کمشنر خضدار شبیراحمد بادینی نے امتحان ہال کا معائنہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بی آر سی خضدار میں ساتویں کلاس میں داخلہ امتحان کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں خضدار سمیت دیگر اضلاع کے طلباء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بی آر سی خضدار میں 80خالی نشستوں پر تین سو سے زائد طلباء داخلہ امتحان دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی خضدار شبیراحمد بادینی نے امتحانی ہال کا دورہ کیا اورامتحانی نظام کو تسلّی بخش قرار دیدیا ۔ اے ڈی سی شبیراحمد بادینی کا کہنا تھا کہ جھالاوان سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع کا تعلیمی لحاظ سے مستقبل روشن اور تابناک ہے اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میںصوبہ پڑھا لکھانئی نسل ہمکنار ہوگی ۔ جن طلباء نے محنت کی ہیں وہی طلباء بی آر سی میں صاف و شفاف طریقے سے داخلہ کے لئے مستحق ٹھہریںگے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں