خضدار،یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ا ریلی چاندنی چوک دو تلوار سے نکالی گئی

اتوار 5 فروری 2017 17:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء)یوم یکجھتی کشمیر کے حوالے سے ایک بہت بڑی ریلی چاندنی چوک دو تلوار سے نکالی گئی ۔ ریلی میں خضدار کے اکثریتی سیاسی جماعتوں کے رہنماء و کارکنان ، خواتین بچے ، و مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہندو پنچائیت کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھار کھتے تھے جن پر کشمیر سے یکجھتی کے نعرے اور بھارت کی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے ۔

ریلی کے شرکاء دو تلوار سے مارچ کرتے ہوئے چمروک قومی شاہراہ تک پہنچے ۔جہاں مودی وزیر اعظم کا پتلا نظر آتش کیا گیا۔مظاہرین نعرے بازی کررہے تھے ۔ ایک اور ریلی اسد اسٹیڈیم سے خضدار پریس کلب تک الفواد فائونڈیشن کی چیئر پرسن سحر جاموٹ کی قیادت میں نکالی گئی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھار کھی تھی جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجھتی کے طور پر نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

چمروک پر مظاہرین سے جمعیت علمائے اسلام خضدار سٹی کے امیر مولانا محمود الحسن، مولانا عنایت اللہ رودینی قمر جے یوپی خضدار کے صدر مولانا محمد قاسم قاسمی قلندرانی نیشنل پارٹی کے رہنماء رئیس بشیراحمد مینگل جماعت الدعوہ خضدار مسئول حافظ عبدالرحمن سمالانی جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے رہنماء قادر بخش چھٹہ سنّی تحریک کے صوبائی رہنماء ملونا گل حسن قاسمی جے یوآئی نظریاتی کے رہنماء مولانا عبدالغفور کرخی جے ٹی آئی کے رہنماء حافظ جمیل احمد ابرابر، فیاز احمد زنگیجو ، بی یو ای ٹی ایمپلائز یونین کے صدر مہراللہ قمبرانی خدرانی قومی اتحاد کے جنرل سیکریٹری حاجی رسول بخش خدرانی و دیگر نے یوم یکجھتی کشمیر ریلی سے خطاب کیا دریں اثناء ایک اور ریلی فواد فائونڈیشن کی جانب سے اسد اسٹیڈیم سے پریس کلب تک نکالی گئی جس کی قیادت سحر جاموٹ اور سطان احمد کررہے تھے ۔

دونوں ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے ۔جو سالوں سے قربانی دے رہے ہیں تاہم بھارت دنیاء کے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر جارحیت کی صورت میں مظلوم بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کررہاہے ۔ آج بھارت کی جارحیت اور مظالم پوری دنیاء میں عیاں ہوچکی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان سمیت ملک کے کونے کونے میں بھارت کے ان مظالم اور کشمیریوں سے اظہار یکجھتی کے طور پر مسلمان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔

اور اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجھتی کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ انہوںنے کہاکہ کشمیری بھائی کئی دہائیوں سے کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارتی جا رحیت اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں پر بیتنے والے مظالم پر ہمیشہ دو ٹوک موقف اختیار کر رکھا ہے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر فورم پر مدد کرنے ور بھارتی جارحیت کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں